پی آئی اے نجکاری، عارف حبیب کنسورشیم بازی لے گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں لگنے والی بولی کے دوران عارف حبیب کنسورشیم بازی لے اڑے’ انہوں نے کتنی بولی لگائی؟ سب حیران و دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد قومی ائیرلائن کوبیچنا نہیں بلکہ اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، قومی ائیرلائن کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئیگی۔ مشیر نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت چاہتی ہے قومی ائیرلائن ماضی کی طرح بہتر ہو، قومی ایئرلائن کے 75 فیصدشیئرزکی آج بولی ہوگی، بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ائیر لائن کی بہتری پر خرچ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جا سکیگی، ہم نے بڈرز کو بولی کے بعد دو پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔بولی کے پہلے مرحلے میں لکی سیمنٹ نے101.5 ارب روپے کی بولی لگائی ہے جب کہ ائیربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی لگائی ہے۔ عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگائی ہے۔



