پاکستان

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا بیان، حکومتی حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا عرصہ دراز بعد بیان سامنے آیا ہے جس کے بعد ناصرف حکومتی حلقوں بلکہ ملک بھر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی سب سے اہم چیز ہے، عدلیہ آزادی سے کام کرے گی تو ملک کی سمت درست ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم آنے والی نسل کو بچانے کے لئے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں؟ پاکستان کو اس وقت پانی کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاق نہیں تو جمہوریت کا وجود نہیں ہوسکتا،کیا کوئی ریاست بغیر آئین کے رہ سکتی ہے؟ میں نے اپنے دور میں تمام فیصلے لوگوں کی فلاح کے لیے کیے۔ سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا آج آپ کو بنیادی حقوق مل رہے ہیں؟ بنیادی حقوق نہیں مل رہے تو کس نے ان کا تحفظ کرنا ہے؟ تمام ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی قسم اٹھائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button