پاکستان

سہیل آفریدی لاہور کیوں آئے؟ عظمیٰ بخاری نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ لاہور پر کیوں آئے؟ اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بڑا دعویٰ کر کے قومی سیاست میں تھرتھرلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو لاہورآنے پرخوش آمدیدکہتے ہیں، پچھلی بارعلی امین گنڈاپور لاہور آئے تھے تو لاہورکی بتیاں دکھائی تھیں، وزیر اعلیٰ کے پی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں اور تصویریں کھینچیں۔ان کا کہنا ہے کہ گنڈاپور جب پنجاب آئے تھے تو انہیں ہر طرح کی سہولت دی تھی، لاہورپولیس نےآج وزیراعلی کے پی کیاسٹاف سیخودرابطہ کیاتوکوئی جواب نہیں دیا، ہم مہمانوں کی اچھی خاطر تواضع کریں گے لیکن مہمان بھی مہمان بنیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ انہیں بدزبانی، فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب یا لاہور میں کسی سیاسی سرگرمی کی آڑمیں اسلحہ اور منشیات لانیکی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسے کے پی کے میں جاکر لاگو کریں، انہیں ان کی کابینہ نے کہا ہے کہ پشاورگندا بہت ہے، یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ سیاسی تفریح کریں یا معلوماتی تفریح کریں ان کو مکمل اجازت ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button