پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی ایک بار پھر الیکشن کمیشن اور حکومت پر شدید تنقید

رحیم یار خان (کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن اور حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے ہیں جو حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر آمادگی مثبت قدم ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ الیکشن میرٹ پر ہوتے تو مہنگائی اور استحصالی نظام نہ ہوتا ، پاکستان میں صدارتی نظام ناکام ہو چکا ہے، آزادی اظہار اور حق کے لیے احتجاج ہر شہری کا حق ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو اسے خوش آئند کہیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتظامی بنیاد پر زمین ہموار کیے بغیر صوبے بنانے کی سوچ غلط ہے ، اگر صوبے بنانے ہیں تو زمینی حقائق کو مدِنظر رکھ کر بنائے جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button