پاکستان

نوکریاں ہی نوکریاں، اٹلی نے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

اٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکریاں ہی نوکریاں، اٹلی نے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی اس سلسلے میں تمام یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی سے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کردیا ہے، جس کے بعد اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نیپاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا۔ ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیزکے مطابق 3500 پاکستانی ہرسال سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کیلئے جائیں گے، 1500پاکستانی سیزنل کوٹے، 2 ہزار نان سیزنل کوٹے پر ہر سال اٹلی جائیں گے، شپ بریکنگ، ہیلتھ کیئراور شعبہ زراعت میں نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ہنرمند و نیم ہنرمند ورکرز ان شعبوں میں روزگار کیلئے اٹلی جائیں گے، پاکستان کیلئے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز اور ہاس کیپنگ میں روزگار کے مواقع ہیں جبکہ نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اورکاشتکاری کیشعبوں میں روزگارکے مواقع بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button