پاکستان

صدر مملکت زرداری کی مودی کو کھلی دھمکی، بھارت میں صف ماتم کے مترادف

گڑھی خدا بخش(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر خطاب کرتے ہوئے مودی کو کھلی دھمکی دی جو بھارت میں صف ماتم کے مترداف بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مودی کو پتا چل گیا کہ ہم پاکستان کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارت شکر کرے ہم نے لحاظ کیا ورنہ ان کے سارے جہاز گراسکتے تھے، کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھے یہاں زرداری بیٹھا ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا یاد رکھے یہاں پیپلزپارٹی اور جیالے موجود ہیں۔صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ورکرز کو کہا کہ تم بچ کر رہو میں اکیلا ان کا مقابلہ کروں گا، میرے ملٹری سیکرٹری نے کہا سر جنگ شروع ہوگئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نے اپنی ملٹری سیکٹری کو کہا ہم میدان میں مرتے ہیں، ہم تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن جو بھی ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا تو جواب دیں گے، کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو یاد رکھے ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوادے گا۔ صدر مملکت کا کہنا تھاکہ بھارت بڑی طاقت ہے لیکن پاکستان جیسا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟ بھارت کے مزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نے تھوڑا رحم کیا، اگرکسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو پتہ چل گیا ہے ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں،بھول جا روٹی ہوگی گولی ہوگی، ہم گولیاں ماریں گے خود کو دنیا کی بڑی معیشت کہتے ہو تم چار دن جنگ نہیں کرسکے، تم وہ دل گردہ کہاں سے لا گے جو ہمارے فوجی سربراہ کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button