پاکستان
پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملہ، شہباز شریف کی مذمت، بڑا بیان داغ دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) روس کے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مذمتی بیان داغتے ہوئے بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب امن کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، اس طرح کے گھناؤنے حملے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، ہم سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈالنے والے تشدد کے تمام طریقوں کو مسترد کرتے ہیں۔



