پاکستان

ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں، یہ ذخائر کس نے دریافت کیے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈنے بتایا ہے کہ ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا اور یہ ذخیرہ نشپا بلاک میں واقع برگزئی ایکس او ون نامی کنوئیں سے دریافت ہوا ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق یومیہ 4100 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ تیل کیساتھ اس کنویں سے یومیہ 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ تیل و گیس کی دریافت کیلئے زمین میں 5ہزار 170 میٹر کی کھدائی کی گئی، منصوبے میں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شراکت دار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button