پاکستان اور بھارت میں جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے تفصیل جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا، پاکستان میں 257 بھارتی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کی۔
طاہر حسن اندرانی نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرست کا بھی تبادلہ یکم جنوری کوکیا جاتا ہے، دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرست بھی ایک دوسرے کے حوالے کی۔ اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات سے متعلق معاہدے پر پاکستان اور بھارت نے 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے تھے، معاہدے کیتحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔



