پاکستان

13سال بعد بنگلا دیش سے پہلی پرواز پاکستان کب پہنچے گی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ، 13سال بعد بنگلا دیش سے پہلی پرواز پاکستان کب پہنچے گی؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کئی سال بعد بنگلادیش کی بیمان ائیرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی پہنچے گی، ابتدائی طور پر بیمان ائیر ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔ اس سے قبل بنگلادیش سے آخری براہ راست پرواز 2012 میں کراچی آئی تھی۔ بیمان ائیرلائن نے ڈھاکا سے کراچی کی پروازوں پر نشستوں کی بکنگ شروع کردی ہے اور ٹریول ایجنٹس کے مطابق بکنگ کھلتے ہی ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں بک ہو گیں۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام پرجوش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button