پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر پرتپاک استقبال

کراچی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے ہیں، کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کا استقبال کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا دورہ کیا تھا جس دوران پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سہیل آفریدی کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کرائی تھیں۔ دوسری جانب کراچی ائیر پورٹ کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہے اور ائیرپورٹ سگنل کے باہرکھڑے کارکنوں نے بھی ائیرپورٹ جانے کی کوشش کی۔



