وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی میں خطاب، سب حیران و پریشان

کراچی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی پریس کلب میں خطاب کیا جس کے بعد شہر قائد سمیت سب کے سب حیران و پریشان ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ بڑی تعداد میں عوام استقبال کیلئے آئے، پریس کلب پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ ان کا کہنا تھاکہ پنجاب بھی گیا لیکن وہاں ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوا، لاہور میں ہم جہاں کھانا کھانے جاتے تھے وہ مارکیٹ بند ہوجاتی تھی، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ دوسرے صوبے میں سیاست نہیں کرسکتا؟
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں احساس پروگرام چل رہے ہیں، لوگوں کو 20 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت مفت مل رہی ہے، وفاق سے ہمیں ہمارے حصے کے پیسے نہیں دیے جاتے، حق کے مطابق پیسے ملتے کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا، صرف 17 سیٹیں لینے والے مرکزی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں اب تک تو بے نظیر اور ذوالفقاربھٹو کی حکومت نظر آرہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی، وزیراعلیٰ سندھ خیبرپختونخوا آئیں تو ہم عزت و تکریم دینگے۔



