عمران خان کی جیل میں حالت کیسی ہے؟ علیمہ خان نے سچائی واضح کر دی

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل میں حالت کیسی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سچائی سے پردہ اٹھا کر ایک نئی ہلچل مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ پرسوں میرے وارنٹ جاری کیے، آج جج صاحب خود چھٹی پر چلے گئے، ہم نے پیر تک مہلت مانگی تھی لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قید تنہائی میں ہیں، ہمیں نہیں معلوم وہ کس حال میں ہیں، حکومت عدالتی احکامات کو ماننے کو تیار نہیں، ہمارے پاس کوئی فورم موجود نہیں جہاں جاکر اپنا کیس رکھیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بشری بی بی اور عمران خان کا کیس اس لیے نہیں لگا رہے تاکہ ان کی ضمانت نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے سندھ حکومت راستے نہیں روک رہی،پنجاب میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں اس لیے راستے روکے، سندھ حکومت سمجھدار ہے۔



