پاکستان

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، امن کمیٹی کے سربراہ زخمی

جنوبی وزستان (کھوج نیوز) جنوبی وزیرستان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے سربراہ قادم خان زخمی ہو گئے تھے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ارشد خان نے بتایا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی کے علاقے برواند میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے سربراہ قادم خان معمولی زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں قادم خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، انہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button