سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کس نے نام بنائی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کس نے نام سے بنائی ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹرمشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973ء کے آئین کے مطابق پاکستان کی تشکیل نو اور تعمیر نو کرے گی۔ 1973ء کا دستور ایک نعمت ہے، اس کو بنانے والے بانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ آئین پر عمل کر کے ہم پاکستان کو ایک اسلامی، جمہوری، فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔ مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ1973ء کے دستور نے اسلام کا مسئلہ حل کر دیا، اس دستور میں لکھا گیا کہ حاکمیت اعلی اللہ کی ہے۔ آئین میں لکھا گیا ہے کہ سپریم قانون قرآن و سنت ہوگا، اس دستور میں وزیراعظم اور صدر کا مسلمان ہونا اور اہم عہدوں پر آنے والے کا ختم نبوت کا حلف لینا لازم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں آمریت نہ ہو، جہاں ہائبرڈ ڈیموکریسی نہ ہو، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں سچی جمہوریت ہو اور ووٹ کا تقدس ہو، پاکستان ایسا ہو جہاں بولنیکے اوپر تعزیرے نہ ہو، زبان بندی نہ ہو،پاکستان ایسا ہو جہاں مفت اور فوری انصاف ہو، پاکستان ایسا ہو جہاں اقلیتیں خوفزدہ نہ ہوں اور اپنے حقوق سے محروم نہ ہوں۔
مشتاق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ایسا ہو جہاں جبری گمشدگی نہ ہو اور ملٹری آپریشن نہ ہو، پاکستان ایسا ہو جہاں مسخ شدہ لاشیں نہ ملیں، پاکستان ایسا ہو جو فلسطین اورکشمیر کی آزادی کے لیے فرنٹ لائن کردار ادا کرے، پاکستان ایسا ہو جہاں ڈاکٹر عافیہ امریکا کی قید میں نہ ہوں، پاکستان ایک فلاحی اسلامی جمہوری ریاست ہو، حقوق مزاحمت اور اصلاحات کے نعرے کے ساتھ ہم اپنی سیاسی جماعت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔



