اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری، یہ آرڈیننس کیا ہے؟ تفصیل آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا ہے یہ آرڈیننس کیا ہے ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے مطابق میٹروپولیٹین کارپوریشن کی جگہ ٹاؤن کارپوریشن یا ٹان کارپوریشنز ہوں گی۔ سربراہ کا مطلب ٹاؤن کاروپوریشن کا میئر یا یونین کونسل کا چیئرمین ہو گا۔مقامی حکومت کا مطلب یونین کونسل اور ٹان کارپوریشن ہو گا ، جس میں حکومت کا تقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر ہو گا۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ حکومت ٹاؤن کاروپوریشن یا یونین کونسل کی حدود میں ترمیم کرے گی لیکن الیکشن شیڈیول کے اعلان کے بعد نہیں ۔حکومت وزارت داخلہ کی سفارش پر ٹاؤن کارپوریشن کے اندر یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ یا کمی کر سکتی ہے۔ آرڈیننس کے مطابق اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے حلقوں کی حدود کے مطابق 3 ٹاؤن کارپوریشنز ہوں گی۔ ہر ٹان کونسل میں اتنی یونین کونسل ہوں گی جتنی حکومت نوٹی فائی کرے ۔حکومت عوامی اعتراضات اور سفارشات کے بعد ٹاؤن کارپوریشن اور یونین کونسل کی حدود میں ترمیم کرے گی۔
ٹاؤن کارپوریشن کے ممبران اکثریتی ووٹ حاصل کرنے والے کو شو آف ہینڈ کے ذریعے مشترکہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کریں گے۔ٹاؤن کارپوریشن کا ممبر ہی میئر یا ڈپٹی میئر کا الیکشن لڑ سکے گا ۔جہاں مقامی حکومت فعال نہیں حکومت اینڈمنسٹر تعینات کرے گی۔ آرڈیننس کے مطابق مقامی حکومت یا ایڈمنسٹریٹر ٹیکس، فیس ، کرایہ ، ٹول ، چارج لگائے گی۔ ہر ٹیکس تجویز کی پہلے حکومت توثیق کرے گی۔اینڈمنسٹریٹر کی ٹیکس تجویز کو حکومت توثیق کے بعد قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ مقامی حکومت یا اینڈمنسٹریٹر ٹیکس میں اضافہ ، کمی کرے گی، یا اسے ختم کرے گی یا استثنیٰ دے گی۔ حکومت مقامی حکومت یا اینڈمنسٹریٹر کو ہدایت دے گی۔ مقامی حکومت یا اینڈمنسٹریٹر پر حکومت کی ہدایات ماننا لازم ہو گا۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل کے جنرل ممبر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا۔یونین کونسل کے جنرل ممبر کے انتخاب کے لیے سارا یونین کونسل ملٹی ممبر وارڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ایک ووٹر ایک جنرل ممبر امیدوار کے لیے ووٹ ڈالے گا۔سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے9 امیدوار جنرل ممبران منتخب ہوں گے۔کامیاب ہونے والے امیدوار 30 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت حاصل کر سکتے ہیں۔جنرل ممبران یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر ممبران ، شو اف ہینڈ کے زریعے منتخب کریں گے۔ آرڈیننس کے مطابق الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی حلقہ بندی کرے گا۔ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور 2 ڈپٹی میئر ہوں گے۔ہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسل کے چیئرمین بطور جنرل ممبران ہوں گے۔ہر ٹاؤن کارپوریشن میں 4 خواتین، ایک کسان یا ورکز ، ایک تاجر یا بزنس مین ہو گا۔ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک نوجوان رکن اور ایک غیر مسلم ہو گا۔
آرڈیننس کے مطابق یونین کونسل کا چیئرمین ٹاؤن کارپوریشن کا جنرل ممبر ہوگا۔جنرل ممبران ٹاؤن کارپوریشن کے لیے مخصوص نشستوں کے ارکان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کریں گے۔ آرڈیننس کے مطابق یونین کونسل کے جنرل ممبران اور مخصوص نشستوں کے ممبران خود میں سے شو اف ہینڈ کے ذریعے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کریں گے ۔چیئرمین اور وائس چئیرمین 30 دن کے اندر سیاسی جماعت میں شمولیت حاصل کر سکتا ہے۔



