پاکستان

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی افواہیں، بیرسٹر گوہر کی زبان پھسل گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی افواہوں پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زبان پھسل گئی اور وہ سچ سامنے لے آئے ہیں جس پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر آفس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے لہٰذا عمران خان چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے، عمران خان کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کرسکتی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائیگا،کاغذات جمع کرائے ہیں کل تک تصدیق ہوجائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button