پاکستان
ایران میں موجود پاکستانی شہریوں و طلباء کیلئے وزارت خارجہ کا بڑا اقدام

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران میں موجود پاکستانی شہریوں و طلباء کے لئے وزارت خارجہ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ان کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے ایک سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ کوآرڈینیشن ومانیٹرنگ سیل ایران کی صورتحال کے حوالے سے پاکستانیوں کے لئے کام کر رہا ہے۔ دوسری جانب ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ ایران میں موبائل اور لینڈلائن فونز سے بین الاقوامی کالزکی سہولت بحال ہوگئی ہے۔ مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کالزکی بحالی سے پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ اور عزیز واقارب سے رابطہ کرسکیں گے۔ مدثر ٹیپو کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے لیے یہ پیشرفت نہایت اہم اور مفید ہے، پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ سے رابطہ کریں۔



