نئے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ’ ڈیزائن کیسا ہوگا؟ پتا چل گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ان نئے نوٹ کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نیکرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے’ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ متعارف کروائے جائیں گے۔ نئے کرنسی نوٹوں میں زیادہ بہتر سکیورٹی تھریڈ استعمال کیا جائیگا۔ نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیزائن میں پاکستان کی علاقائی اور جغرافیائی تنوع اور تاریخی یادگاروں کو جگہ دی گئی ہے۔



