پاکستان

امیر قطر کا شہباز شریف سے رابطہ، کیا بات ہوئی؟ تفصیل آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے دونوں رہنمائوں کے درمیان کیا بات ہوئی؟ اس حوالے سے تفصیل آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام قطر کے امیر نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک قطر تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس نے بتایا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے خطے میں مذاکرات اور ثالثی میں قطر کے فعال کردار کو سراہا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button