پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسردگی کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے عوام سعودی عرب کے عوام اور مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے اہلِ خانہ کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا بھی کی اور کہا کہ اس غم کے موقع پر سعودی شاہی خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button