پاکستان
اثاثوں کی تفصیلات کا معاملہ، درجنوں اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد(کھوج نیوز) اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کے معاملے میں نئی ایپ ڈیٹ آئی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کروانے والے درجنوں اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے32 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی سے 50 اور سندھ اسمبلی سے 33 اراکین کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔ معطل اراکین قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، سید علی موسی گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معطل اراکین پنجاب اسمبلی میں رانا سکندر حیات، عدنان ڈوگر، عامر حیات ہراج اور سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر سعید غنی شامل ہیں۔



