پاکستان
سانحہ گل پلازہ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، لاپتہ افراد کی تلاش جاری

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد میں سانحہ گل پلازہ میں لگنے والی آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ابھی تک لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی ہیلپ ڈیسک نے بتایا ہے کہ کل 70 افراد کے لاپتہ ہونے کا اندراج ہوا تھا جب کہ آج مزید 3 افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت کی ہیلپ ڈیسک کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق لاپتا افراد میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ پر تقریبا قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں اور سانحہ گل پلازہ میں اب تک 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔



