پاکستان

پاک فضائیہ ایف 16کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان فضائیہ کا ایف16دستہ کثیر ملکی مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گیاہے، ان مشقوں میں 10ممالک کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسپیئرز آف وکٹری میں سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت 10 ممالک کی فضائی افواج شریک ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف16بلاک 52 طیارے جدید ایویونکس اور بی وی آر صلاحیتوں سے لیس ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی جنگی ماحول میں ہو رہی ہے، پاکستانی پائلٹس جدید غیرملکی جنگی طیاروں کے خلاف عملی مشق کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طویل فاصلے کی نان اسٹاپ پرواز نے پی اے ایف کی آپریشنل صلاحیت ثابت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button