پاکستان

خواجہ آصف کے بیان پر نوید قمر آپے سے باہر، کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نوید قمر آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کو کھری کھری سنا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازہ پر بات کی اور ساتھ 18 ویں ترمیم لے آئے، (ن) لیگ کے پارلیمانی لیڈر کے بیان کو ہم حکومت کا پالیسی بیان سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ بہت تجربے کیے گئے، ہر تجربے کے ساتھ ملک کو آدھا کیا، وفاق سے درخواست ہے تجربہ کرنا بند کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button