پاکستان نے 6ماہ میں مزید کتنا بیرونی قرضہ لیا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے 6ماہ میں مزید کتنا بیرونی قرضہ لیا؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد پورے ملک کے سیاسی اور عوامی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 6 ماہ میں ایک ہزار 254 ارب روپے بیرونی قرضہ لیا۔دستاویز کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد یعنی 280 ارب روپے زیادہ قرضہ ملا، جولائی تا دسمبرپاکستان کو17ارب67 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی ملی۔ دستاویز میں کہا ہے کہ جولائی تا دسمبر مجموعی بیرونی مالی معاونت ایک ہزار272 ارب ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی کرنسی میں پاکستان کو 6 ماہ میں 4 ارب 50 کروڑ ڈالرموصول ہوئے، ڈالر ٹرمز میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 904 ملین زیادہ ملے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال4 ہزار507 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لینے کا ہدف ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 170 ارب روپے کی آئل فیسلیٹی دی، اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو137 ارب روپے قرض دیا اور پراجیکٹ ایڈ کی مد میں پاکستان کو487 ارب روپے حاصل ہوئے۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پہلے 6 ماہ میں3 ارب60 کروڑ ڈالرحاصل ہوئے تھے، پاکستان کو اس دوران آئی ایم ایف سے ملنے والا قرضہ اس کے علاوہ ہے، 6 ماہ میں نان پراجیکٹ ایڈ 785 ارب، پراجیکٹ ایڈ 487 ارب روپے رہی جبکہ بجٹ سپورٹ کیلئے 458 ارب 72 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔



