پاکستان
غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ، اپوزیشن نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر اپوزیشن نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے، اپوزیشن نے کونسا مطالبہ کیا؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین کے لیے غزہ بورڈ آف پیس کو بغیر مشورہ خوش آئند قرار دیا، حکومت نے ایوان کو نظر انداز کردیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایوان میں لائے بغیر اس معاملے پر فیصلہ کرنا غلط ہے، بورڈ آف پیس میں کن شرائط پر شامل ہوئے؟ بتایا جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔



