پاکستان

خالد مقبول اور مصطفی کمال سمیت ایم کیو ایم رہنمائوں کو سکیورٹی واپس

کراچی (کھوج نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مصطفی کمال سمیت دیگر رہنمائوں کو سکیورٹی واپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے یہ اعلان کیوں کیا گیا؟

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول، وفاقی وزیر مصطفی کمال، فاروق ستار اور انیس قائم خانی کو سکیورٹی واپس دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے بھی پیپلزپارٹی کے رہنما کا رابطہ ہوا ہے اور انہیں بھی سکیورٹی واپس ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم سکیورٹی واپس لینے کے ٹول کو پروپیگنڈا کے طورپر لے رہی ہے، لوگ پیاروں کی ڈیڈ باڈی ڈھونڈ رہے تھے، آپ سیاست کررہے تھے، وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء سے سکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال اور خالد مقبول اسلام آباد میں ہیں، کیا وہ سکیورٹی اسلام آباد لے کر جائیں گے، خالد مقبول کو 10 سپاہی اور مصطفی کمال کو اس سے زیادہ سپاہی دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button