پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کا کیا فیصلہ سنایا؟ تفصیل جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سپر ٹیکس کیس کا کیا فیصلہ سنایا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کا سیکشن 4 بی بحال کرتے ہوئے کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کردیے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن4 بی 2015ء سے برقرار رکھی جائے گی، پارلیمنٹ قانون سازی کے ذریعے لیوی ٹیکس عائد کرنے کی مجاز ہے۔ فیصلے سے وفاقی حکومت کو 310 ارب روپے کی ریکوریاں ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button