پاکستانی حکومت کا آئی ایم ایف سے حیران کن مطالبہ، سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے حیران کن مطالبہ کر دیا ہے جس کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں ، کیا حکومت کا یہ مطالبہ پورا ہوگا؟
تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مذاکرات میں ٹیکس وصولیوں کے ہدف اور توانائی کی قیمتیں کم کرنیکی درخواست کی جائیگی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ازسرنو ترجیحات متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ محکمے آئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کرنے کے لیے 2 ہفتوں میں تجاویز وزارت خزانہ کو دیں گے، وزارت صنعت و پیداوار صنعتی شعبے کی مشکلات کم کرنے کے لیے تجاویز تیار کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے آئندہ مذاکرات میں صنعتوں کی بحالی کے لیے ریلیف حاصل کرنیکی حکمت عملی بنانیکی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف نے قرض پروگرام میں رہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو معاشی گروتھ کے لیے حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صنعتوں اور بڑی کمپنیوں کے لیے سپر ٹیکس اور پاور ٹیرف میں کمی کی تجاویز بھی تیار کی جا رہی ہیں۔



