پاکستان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button