پاکستان

کچے کا علاقہ کتنے فیصد کلیئر کروا لیا گیا؟ ڈی پی او رحیم یار خان کا دعویٰ

رحیم یار خان (کھوج نیوز) کچے کا علاقہ کتنے فیصد تک کلیئر کروا لیا گیا ہے؟ اس حوالے سے ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے جس کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے کا 90 فیصد علاقہ کلیئرکروالیا گیا ہے’ پنجاب اور سندھ کے کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ عرفان سموں نے مزید بتایا کہ ڈرون کارروائی میں ڈاکوؤں کا زیرِ زمین بنکر اور ڈاکوؤں کے 33 ٹھکانے تباہ کیے۔ دوسری جانب ڈی پی او راجن پور کے مطابق انتہائی مطلوب 8 ڈاکو ہلاک کردیئے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے نوگو علاقوں میں پولیس چیک پوسٹس قائم کی جارہی ہیں، نوگو ایریاز کلیئر ہونے کے بعد وہاں اسکول اور اسپتال قائم کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button