پاکستان
کیا عمران خان کو طبی معائنہ کیلئے پمز اسپتال لیجایا گیا تھا؟ عطاء تارڑ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) کیا پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو طبی معائنہ کے لئے پمز اسپتال لیجایا گیا تھا؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ میں عمران خان کا معائنہ کیا، ماہرین کی سفارش پر انہیں پمز لے جایا گیا جہاں ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور یہ کارروائی 20 منٹ تک تھی۔ انہوں نے بتایا کہ معمول کی طبی کارروائی کے بعد عمران خان کو ضروری ہدایات کے ساتھ پھر اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام قیدیوں کو ڈاکٹر تک رسائی دی جاتی ہے اور یہ رولز کے مطابق ہیں لہذا عمران خان بالکل صحت مند ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دوران طبی کارروائی وہ بالکل مستحکم تھے اور عمران خان بالکل صحت مند ہیں۔



