پاکستان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ

اسلام آباد(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے، جس کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس کیلئے لائحہ عمل طے کرنا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو دو راتوں سے سڑک پر بٹھا رکھا ہے، رات 3 بجے تک اڈیالہ اور صبح 10 بجے سے سپریم کورٹ کے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا ڈاکٹرز کی ملاقات کا جواب آئے گا تو اگلا لائحہ عمل طے ہوگا، ہمیں نفی میں جواب دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ملنے دیا نہیں جا رہا، ہم ابھی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جا کر لائحہ عمل طے کریں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ ہم آئین میں رہ کر جدوجہد کرتے اور مکالمے کرتے ہیں، سارے دروازے بند کرکے ہمیں دیوار سے لگایا جائے توہم پرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کی صحت کیساتھ غفلت برتی گئی، بانی پی ٹی آئی کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں ان کے مرض کی تشخیص کے لئے ماہرین ہی موجود نہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان سے ملنے دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button