پاکستان

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنوں کا مکمل صفایا

تیراہ (کھوج نیوز) تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنوں کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے، دی تیراہ میں دہشت گردوں، فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، وادی تیراہ میں دہشت گردوں، فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے اور انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں تمام فتنوں کا صفایا کررہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ ڈرون ٹیکنالوجی میں خودانحصاری حاصل کرچکے ہیں، جاری جنگوں کے تناظرمیں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر بھی کام کررہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button