پاکستان
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ٹریفک حادثے میں زخمی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں ان کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیملی ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہوئے کے بعد پرویز خٹک کا اسلام آباد کیاسپتال میں علاج جاری ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی گاڑی کو حادثہ دو روز قبل موٹروے پر پیش آیا تھا۔



