پاکستان
26نومبر احتجا ج کیس، علیمہ خان کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) 26نومبر احتجاج کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو بری خبر سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمہ کی عدالت میں پیشی تک ان کے بینک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔



