پاکستان

بشریٰ بی بی کے پیغامات، بیرسٹر گوہر کا دھماکہ، مخالفین حیران

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پیغامات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دھماکہ کر کے مخالفین کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ انہیں بشریٰ بی بی نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے پروسیجر تجویز کیا ورنہ عمران خان کی آنکھ ضائع ہونیکا خدشہ تھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابی مہرالنساء نے اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے ملاقات کی۔ دونوں خواتین نے ملاقات کے بعد بشری بی بی کا پیغام بیرسٹر گوہرکوپہنچا دیا۔

بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ آج 3 ماہ بعد بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت ملی، بشریٰ بی بی کے ساتھ فیملی کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی موجود نہیں تھے۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جانیکی تصدیق کی ہے، ملاقات صرف بشری بی بی سے ہوئی ہے، 8 فروری سے متعلق یا سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بشریٰ بی بی کے دو پیغام آئے ہیں، بشریٰ بی بی نے بتایا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں شدید تکلیف تھی، ڈاکٹروں نے تجویز کیا ان کا پمز اسپتال جانا ضروری ہے، بشریٰ بی بی نے بتایا بانی پی ٹی آئی کی طبیعت پہلے سے قدرے بہتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button