عمران خان کی طبیعت کیسی ہے؟ مریم ریاض وٹو نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اس وقت طبیعت کیسی ہے؟ اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے بشری بی بی کی خان صاحب سے ملاقات کروائی گئی، خان صاحب نے انہیں بتایا کہ2 ہفتے سے ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا تھا۔ مریم ریاض وٹو کے مطابق بشری بی بی نے بتایا کہ خان صاحب بار بار عملے کو کہہ رہے تھے لیکن عملہ کچھ نہیں کر رہا تھا، پھر ایک جونیئر ڈاکٹر کو بھیج دیا جس نے کہا کہ اس کے بس کی بات نہیں اور مسئلہ سنجیدہ ہے، اس پر پمز کے ڈاکٹرز کو بلایا۔
بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے نے کہا ہے کہ خان صاحب کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں۔ مریم ریاض وٹو کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا کہ خان صاحب کا علاج جیل میں ممکن نہیں اور اگر ابھی اسپتال نہ لے جایا گیا تو ان کی آنکھ ضائع ہو سکتی ہے، جیل کا عملہ بضد تھا کہ جیل میں ہی علاج کریں لیکن پمز کے ڈاکٹر ضد کر کے خان صاحب کو اسپتال لے کر گئے۔



