پاکستان

دو روزہ دورہ پاکستان، صدر قازقستان پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے’ نور خان ائیربیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان کے صدر کے ساتھ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہے۔ معزز مہمان صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button