پاکستان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کو بڑی خوشخبری سنا دی

کرم (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے یہ خوشخبری کونسی ہے اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پرآگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے امدادی رقم ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور قبائلی بے گھر افراد کے دوہرے پتے کے مسئلے کوحل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مہذب قوموں کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میزبان گھروں میں مقیم بے گھر افراد کو بھی امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button