پاکستان

مریم نواز نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کیلئے کتنی معاونت کا اعلان کیا؟

بلوچستان (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کے دورہ پر سکیورٹی فورسز کے لئے کتنی معاونت کا اعلان کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کیا جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے، بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کریگی، ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے، بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button