پاکستان
ڈی آئی خان میں پولیس پر دہشتگردوں کا حملہ، ایس ایچ او سمیت 4اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (کھوج نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیس پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تھانہ پنیالہ کے گاں وانڈہ بڈھ میں سرچ آپریشن کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر پہلے سے چھپے ہوئے دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کردی۔ واقعے میں ایس ایچ او تھانہ پنیالہ فہیم ممتاز مروت، کانسٹیبل عرفان خان، کانسٹیبل غلام سبحانی اور کانسٹیبل وجاہت علی شہید ہوگئے۔ دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن کیا جارہا ہے۔



