پاکستان

سندھ حکومت کی کچے کے ڈاکوئوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

سندھ (کھوج نیوز) سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوئوں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے ان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد سندھ حکومت ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے گھوٹکی کے علاقے رونتی میں قائم بند کا دورہ کیا اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو بھی وزیرداخلہ سندھ کے ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ جو ہتھیار نہیں ڈالے گا وہ مرے گا،ڈاکوں کو جلد بڑا سرپرائز دیں گے، کچے میں ریاستی رٹ کے قیام تک آپریشن”نجات مہران” جاری رہے گا۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے، صرف دو مقامات کے علاوہ کچے کا علاقہ تقریبا کلیئر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button