پاکستان

عمران خان کا طبی معائنہ مکمل، ڈاکٹروں کی ٹیم جیل سے واپس روانہ

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے تقریبا ایک گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے، ڈاکٹرز آنکھوں کا معائنہ کرنے والے خصوصی آلات بھی ساتھ لائے تھے، ٹیم میں ٹیکنیشن بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ آج ہی مرتب کی جائے گی، ڈاکٹرز کی ٹیم اپنی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کو دے گی۔ ذرائع کا مزید کہا ہے کہ میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کرتی رہی تاہم پی ٹی آئی کے کسی رہنماء کے نہ پہنچنے پر میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا معائنہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button