پاکستان
افغانستان کو واضح کر دیا کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، جام کمال

بلوچستان (کھوج نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ افغانستان کو واضح کر دیا ہے کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جمال کمال کا کہنا تھا کہ ہم بات چیت اور تجارت کو فروغ دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اگر دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں کو ختم نہیں کیا جاتا تو پاکستان کسی اور موضوع پر بات چیت کو آگے نہیں بڑھا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کو اس کی سرزمین استعمال کرنے والے دہشت گردوں سے نمٹانا ہوگا، پاکستان کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔



