پاکستان

طارق رحمان نے بطور وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا

بنگلا دیش(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے بطور وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے جاتیہ سنگساد بھابھن کے ساتھ پلازہ میں طارق رحمان سے عہدے کا حلف لیا۔ طارق رحمان کی بطور ویراعظم تقریب حلف برداری میں پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت مختلف ممالک کے مندوبین بھی شریک تھے۔ قبل ازیں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ سے بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے حلف لیا تھا۔ 12 فروری 2026ء کو ہونے والے انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی تھی جبکہ جماعت اسلامی اور اتحادیوں کو 77 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button