پاکستان

عمران خان کے علاج میں تاخیر کی ذمہ دار علیمہ خان، محسن نقوی کا دعویٰ

لاہور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے علاج میں تاخیر کی اصل ذمہ دار ان کی بہن خود علیمہ خان ہے’ محسن نقوی نے بڑا دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، علاج کے معاملے میں کوئی بھی قیدی ہو آئین و قانون کے تحت سہولت فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کی آنکھ کے علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے، ہم نے پی ٹی آئی سے کہا کسی معروف آئی اسپیشلسٹ کا نام دے دیں چیک اپ کرا دیتے ہیں، انھوں نے کہا ایک ہفتے کے لیے اسپتال منتقل کریں، جس پر ہم نے کہا یہ ممکن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم نے پھر بیرسٹرگوہر سے رابطہ کیا اور کہا آپ، اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی و سینیٹ آجائیں، انھیں کہا کہ اپنے ڈاکٹروں کو بھی ساتھ لے آئیں، بیرسٹر گوہر نے کہا ڈاکٹر تو لاہور میں ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی وسینیٹ پمز آگئے، وہاں پر انھوں نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک ڈاکٹروں سے ملاقات کی، ڈیرھ گھنٹے کی ملاقات میں 45 منٹ دو ڈاکٹرز فون پر ان ڈاکٹرز سے بریفنگ لیتے رہے، تقریبا 45 منٹ ہی سیاسی رہنماں نے بریفنگ لی، انکے ڈاکٹروں نے کہا یہ بہترین علاج ہورہا ہے، ان کے ڈاکٹروں نے کہا اگر ہم بھی علاج کرتے تو ایسا ہی کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج کے لیے ہم نے بہترین سرکاری اور نجی ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو کہا آپ خود ڈاکٹرز کی موجودگی کا جائزہ لے لیں، ایک گھنٹے تک گوہر صاحب کا انتظار کرتے رہے، گوہر صاحب نے کہا پارٹی قیادت سے مشاورت ہوئی وہ نہیں آسکیں گے، ساڑھے تین بجے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا، ڈیڑھ گھنٹے تک وہاں رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button