پاکستان

عمران خان کوجیل میں کیا کیا سہولیات مہیا کی گئی ہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو جیل میں کیا کیا سہولیات مہیا کی گئی ہیں؟ اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے تین صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں کمپاؤنڈ 7 سیل پر مشتمل ہے، بانی پی ٹی آئی کے سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہدری ہے، بانی پی ٹی آئی کے کمپاؤنڈ سے ملحق 35/37کا لان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد،کافی،دلیہ، لسی،گرم دودھ اور چیا سیڈز لیتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی ناشتے میں مسمی اور انار کا جوس بھی پیتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغ، مٹن، سلاد، مکس اچار، آلوچپس، انڈہ فرائی اور مکس دال فراہم کی جاتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی شام کو بادام،کشمکش،پسا ہوا ناریل، دودھ،کھجور،کیلے اور سیب کا شیک پیتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان لان میں بیٹھ کر کتابیں اور اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ سینکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے 7 سیلز پرمشتمل کمپاؤنڈ میں 30 سے35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگرجم کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button