پاکستان

پی ٹی آئی ان ایکشن، علی امین گنڈا پور کو لینے کے دینے پڑ گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ایکشن میں آگئی ہے جس کے بعد ان کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے بشری بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات کا جائزہ لیا گیا، پارٹی قیادت نے اڈیالہ ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن لینے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات بھی منگوائیں، ویڈیوز اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد علی امین گنڈاپور کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button